نظرثانی درخواستیں منظور، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے مخصوص نشتیں پی ٹی آئی کو دینے کے خلاف نظر ثانی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا،مخصوص نشستوں پر فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستیں منظور کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بحال کر دیا۔
جسٹس امین الدین خان نے مخصوص نشستوں کے متعلق نظر ثانی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا، سات ججز کی اکثریت نے نظر ثانی درخواستیں منظور کیں جبکہ پانچ ججز نے فیصلے سے اختلاف کیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں :پاک فوج علاقائی امن واستحکام کی ضامن ،افسران قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں: فیلڈ مارشل
آئینی بینچ میں زیر سماعت کیس کا مختصر فیصلہ جسٹس امین الدین خان نے پڑھ کر سنایا,جسٹس جمال مندوخیل کا 39 نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے، تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی نے اپنا فیصلہ بدل لیا، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی نے جزوی نظرثانی درخواستیں منظور کیں،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی نے جسٹس یحییٰ افریدی کا نوٹ اپنا لیا ۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کے نوٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کو ریکارڈ کا دوبارہ جائزہ لینا چاہیے۔