زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان

Jun 27, 2025 | 16:56:PM
زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں فوت شدگان اور میعاد ختم ہونیوالے شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز کے خلاف 30 جون سے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

نادرا نے اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو تمام ایسے شناختی کارڈز کا مکمل ریکارڈ فراہم کر دیا ہے جن پر موبائل سمز جاری ہیں،ریکارڈ ملنے کے بعد پی ٹی اے نے مرحلہ وار سمز کی بندش کے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔

یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ تر فراڈ میں استعمال ہونے والی موبائل نیٹ ورک کی سمیں ان شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ تھیں جن کی میعاد ختم ہوچکی تھی یا جن کے مالکان انتقال کرچکے تھے۔

اس صورتحال کے پیش نظر 30 جون سے ملک بھر میں گرینڈ آپریشن کے آغاز کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،نادرا کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا میں ان تمام شناختی کارڈز کی فہرست شامل ہے جن پر ہزاروں موبائل فون سمز استعمال کی جا رہی ہیں۔

نادرا کی تجویز کے مطابق اس کارروائی کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا،پہلا مرحلہ 30 جون 2025 سے شروع ہوگا جس میں ان شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کی جائیں گی جن کی میعاد 2017 میں ختم ہوچکی ہے۔

دوسرا مرحلہ 30 نومبر 2025 سے شروع ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری مرحلہ 31 دسمبر 2025 کو مکمل کیا جائے گا جس میں ایسی تمام موبائل سمز بند کردی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:شرح سود کو کم رکھ کر معاشی ابتری کو روکنا ناقص پالیسیوں کی بنیاد ہے: گوہر اعجاز

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز اور فوت شدگان کے عزیز و اقارب اگر ان سمز کو اپنے نام پر منتقل کرانا چاہتے ہیں تو فوری طور پر نادرا سے ریکارڈ کی درستی کرائیں، جو شناختی کارڈز میعاد ختم ہونے یا فوتگی کی وجہ سے بند ہیں، اگر ان کے ورثا نادرا میں جمع کرا کر ریکارڈ درست نہیں کرائیں گے تو 30 جون سے پی ٹی اے ایسی تمام موبائل سمز بلاک کردے گا۔