عمر ایوب کی جناح ہاؤس حملے سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع

Jun 27, 2025 | 13:07:PM
عمر ایوب کی جناح ہاؤس حملے سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جناح ہاؤس حملے سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،عمر ایوب کی جانب سے ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملے اور پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کے تین مقدمات میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔