حکومت کا ادویات پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ

Jun 27, 2022 | 21:33:PM
حکومت، ادویات، سیلز ٹیکس، واپس، فیصلہ، غریب، عوام
کیپشن: حکومت نے ادویات پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس واپس لے لیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے ادویات پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس واپس لے لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی منصور دلاور نے اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کی۔ جس میں انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کے خام مال پر عائد 17 فیصد ٹیکسز واپس لے لیا گیا ہے۔

   انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیلز ٹیکس ری فنڈ 15 جولائی تک واپس دینے کی یقین دہانی کروائی ہے، سیلز ٹیکس 17 سے کم کر کے ایک فیصد کر دیا گیا ہے، کچھ کمپنیوں کو فوری سیلز ٹیکس ری فنڈ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کےپی کے مویشی مالکان لمپی سکن کی وجہ سے پریشان، 158 مویشی ہلاک

ان کاکہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے۔