کےپی کے مویشی مالکان لمپی سکن کی وجہ سے پریشان، 158 مویشی ہلاک

Jun 27, 2022 | 21:09:PM
لمپی سکن، کےپی، مویشی، مالکان، پریشان۔
کیپشن: کےپی میں لمپی سکن سے سینکڑوں مویشیوں کی ہالکت ہوئی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عید قربان کی آمد آمد ہے جس کے ساتھ ہی مویشی مالکان کی پریشانی بھی بڑھتی جارہی ہے۔ خیبرپختونخوامیں جانوروں کی بیماری لمپی سکن سےمتعلق محکمہ لائیوسٹاک نے رپورٹ جاری کر دی۔

محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق لمپی سکن کی بیماری سے صوبے میں اب تک 158 جانور ہلاک ہوئے ہیں۔ ضلع بنوں میں سب سے زیادہ 20 جانور لمپی سکن کے باعث ہلاک ہوئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان اورلکی مروت میں 18،18 اور چارسدہ میں 17 جانور بیماری سے ہلاک ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں متاثرہ جانوروں کی تعداد سات ہزار 192 ہوگئی ہے۔ بنوں میں 958،  پشاور میں 750  اور  شمالی وزیرستان میں 761 جانور لمپی سکن سے متاثرہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی