کشمیر پاکستان کی شہ رگ، دنیا بھر  میں آواز اٹھاتے رہیں گے:وزیراعظم شہباز شریف

23 ارب روپے مالی معاونت کے پیکیج کی رقم آزاد کشمیر حکومت کے اکاؤنٹ میں پہنچ چکی ہے،وزیر اعظم

May 16, 2024 | 13:11:PM
کشمیر پاکستان کی شہ رگ، دنیا بھر  میں آواز اٹھاتے رہیں گے:وزیراعظم شہباز شریف
کیپشن: وزیر اعظم شہباز شریف آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،او آئی سی کانفرنس میں مسئلہ کشمیر پر بھرپور آواز اٹھائی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نےآزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ پچھلے دنوں جو ایک بہت تشویشناک دن تھے، جہاں پر ایک تحریک چل رہی تھی، یقینا اس میں ایسے افراد تھے جو اپنے جائز مطالبات کیلئے جمہوری انداز میں اپنا فریضہ ادا کررہے تھے، لیکن بعض شرپسند عناصر ایسے تھے جن کا مقصد تھا کہ ہم کسی طریقے سے آزاد کشمیر میں توڑ پھوڑ اور انسانی جانوں کا ضیاع اور جلاؤ گھیراؤ کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے بڑاجانی و مالی نقصان نہیں ہوا،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں کیلئے پوری دنیا میں آواز اٹھاتے رہیں گے،ایران کے صدر سے بھی مسئلہ کشمیر پر کھل پر بات کی ہے،شہدا کے اہل خانہ کو امدادی پیکج دیں گے،23ارب روپے آزاد کشمیر حکومت کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیئے گئے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے اسٹیٹ بینک کو باقاعدہ 16 تاریخ کو ہدایت دی کہ 23 ارب روپے کی رقم آزاد کشمیر کو پہنچا دی جائے اور آج جب میں آپ سے بات کررہا ہوں تو یہ رقم آزاد کشمیر حکومت کے اکاؤنٹ میں آچکی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں آج یقین دلانے آیا ہوں کہ ہم آزاد کشمیر کے دلوں کے ساتھ ہیں، ان کی آواز کے ساتھ آواز ملاتے ہیں، اور چند دن پہلے جو تحریک اٹھی تھی، اس میں پولیس ایک سپاہی اور کچھ شہری اللہ کو پیارے ہو گئے، اسی طرح توڑ پھوڑ ہوئی، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو اس دنیا سے چلے گئے، اپنے پیاروں کو پیچھے چھوڑ گئے، ان کے آنسو تک قیامت تک خشک نہیں ہوگے، لیکن انے بچوں نے تعلیم حاصل کرکے اپنا جائز مقام پیدا کرنا ہے، حکومت پاکستان نے شہدا کے لیے جو پیکیج اعلان کر رکھا ہے، ان کو فی الفور وہ پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر، پوری کابینہ، آئی پولیس، صدر مملکت آصف زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہوں کہ جنہوں نے اس نازک مرحلے پر بہترین مشاورت پیش کی اور ہم نے بروقت اس معاملے کو ختم کیا جائے اور ان کے مطالبات کی بلاتاخیر منظوری دی جائے۔

آزادکشمیر کابینہ کے اجلاس میں شہدا کیلئےدعا بھی کرائی گئی۔