پنجاب میں ایجوکیشن کریکولم اینڈ ٹریننگ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) پنجاب میں ایجوکیشن کریکولم اینڈ ٹریننگ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا, پنجاب ٹیکس بک بورڈ،قائد اکیڈمی اور پی ای سی اتھارٹی کےماتحت کام کریں گے.
پنجاب حکومت نےصوبائی وزیرتعلیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جس میں کمیٹی نئی اتھارٹی کے قیام پر پلان تیار کرکے حکومت کو پیش کرے گی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی 10 ماہ بعد پہلی جھلک ،سپریم کورٹ یوٹیوب فالوورز کا ریکارڈ قائم
کمیٹی ایک ہفتے میں پنجاب حکومت کو حتمی رپورٹ پیش کرے گی جس کی براہ راست سربراہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازہوں گی۔
اتھارٹی کےسی ای او اور ان کے ماتحت تین ایم ڈی ہوں گے۔