واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کی تلاش آسان کرنے کا نیا فیچر شامل

Sep 18, 2026 | 10:04:AM
واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کی تلاش آسان کرنے کا نیا فیچر شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بڑی مشکل آسان ہو گئی،واٹس ایپ نے طویل عرصے پرانے چیٹس میں مطلوبہ پیغام تلاش کرنے کی مشکل کم کرنے کی تیاری کر لی ہے، نئے فیچر کے تحت صارفین کو کسی پرانے پیغام تک پہنچنے کیلئے چیٹ کی معلومات والی سکرین میں جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
 رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹا ورژن میں چیٹ کے اندر ہی سرچ شارٹ کٹ متعارف کرانے پر کام جاری ہے، اس تبدیلی کے بعد کسی پرانے پیغام کی تلاش براہ راست چیٹ سکرین سے کی جا سکے گی۔

فی الحال کسی چیٹ میں موجود پرانے پیغام کو تلاش کرنے کیلئے صارف کو پہلے چیٹ چھوڑ کر چیٹ انفو سکرین پر جانا پڑتا ہے، جہاں سرچ کا آپشن منتخب کر کے مطلوبہ مواد تلاش کیا جاتا ہے، اگرچہ یہ طریقہ کام کرتا ہے، لیکن طویل عرصے پرانی گفتگو میں کسی مخصوص پیغام تک پہنچنے کیلئے یہ عمل بعض صارفین کیلئے وقت طلب ثابت ہو سکتا ہے۔

نئے فیچر میں چیٹ سکرین پر سرچ کا ایک شارٹ کٹ شامل کیا جائے گا، تاہم یہ بٹن ہر وقت نظر نہیں آئے گا بلکہ اس وقت ظاہر ہوگا جب صارف چیٹ میں اوپر کی جانب سکرول کرتے ہوئے پرانے پیغامات تک پہنچے گا۔

بظاہر معمولی نظر آنے والی یہ تبدیلی طویل چیٹس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے خاصی سہولت پیدا کرسکتی ہے، کیونکہ انہیں بار بار موجودہ طریقہ کار کے تحت چیٹ انفو میں جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یہ سہولت صرف چیٹس تک محدود نہیں رہے گی بلکہ واٹس ایپ چینلز میں بھی اس کا دائرہ بڑھایا جا رہا ہے، اس کے ذریعے صارفین کسی چینل میں موجود پرانی پوسٹس اور اپ ڈیٹس کو بھی تلاش کر سکیں گے۔

چونکہ یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں زیرِ آزمائش نظر آیا ہے، اس لئے عام صارفین کیلئے اس کی باضابطہ دستیابی کی حتمی تاریخ ابھی واضح نہیں ہے۔