کیا آٹزم کے شکار بچوں کی شادی کرنے سے وہ ٹھیک ہو سکتے ہیں؟

May 10, 2024 | 16:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مارننگ شو "مارننگ وِد فضا" میں  فضا علی کا سوال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا آٹزم کے شکار بچوں کی شادی کرنے سے وہ ٹھیک ہو سکتے ہیں؟

فضا علی نے ڈاکٹر سے سوال کیا جس پر ڈاکٹر نے جواب دیا کہ اگر آٹزم کے سینٹمز کم ہیں جیسے لیول ون یا ٹو ہوتا ہے، اگر تو یہ کم ہے اور بچہ بڑے ہوتے اپنی زندگی کو نارمل کر لیتا ہے تو تھوڑی سپورٹ اور گائیڈنس  اس کا علاج آسان ہو جاتا ہے۔

مارننگ وِد فضا  نے آٹزم کے شکار بچوں کی بحالی  اور تربیت سے متعلق گفتگو کے دوران  ڈاکٹر عفاف منظور نے بتا یا کہ  آٹزم کی تین لیول ہیں ، لیول ون کے دوران بچوں کے خاص خیال ، توجہ اور علاج سے ان میں آٹزم کے اثرات پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے ، لیول ٹو کو ماڈریٹ لیول کہا جاتا ہے جبکہ  لیول تھری زیادہ کے مریض زیادہ  پیچیدہ مسائل کا شکار ہوتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:فضاء علی نے مرنے کے بعد اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیا؟

ڈاکٹر عفاف کا کہنا تھا کہ آٹزم کے مریض ابتدائی اسٹیج میں کسی کو تکلیف نہیں دیتے  نہ کسی کو نقصان پہنچاتے ہیں اور نہ ہی کسی کے لئے برا سوچتے ہیں ، آٹزم والے بچےکچھ امور میں انتہائی ذہین ثابت ہوتے ہیں ، انہی مسلسل توجہ اور نگہداشت درکار ہوتی ہے ۔

ڈاکٹر عفاف منظور نے کہا کہ آٹزم ایک بیماری ہے اسے سائیں یا مجذوب نہ سمجھا جائے ، ایسے نوجوان کی شادی سے گریز کیا جائے وگرنہ پیدا ہونے والے بچوں میں یہ بیماری منتقل ہو سکتی ہے ۔