کیا سیف علی خان تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں ؟

May 15, 2024 | 18:59:PM
کیا سیف علی خان تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سیف علی خان نے بازو سے اپنی دوسری بیوی اور بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور کے نام کا ٹیٹو بازو سے ختم کرو ادیا ہے ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہو  رہی ہیں  کہ سیف علی خان تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان عرف چھوٹے نواب کی حالیہ تصویر نے ہر ایک کی توجہ سمیٹ لی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سیف علی خان کی ممبئی ائیر پورٹ پر لی گئی ایک نئی تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔مذکورہ تصویر میں 53سالہ اداکار کے بازو پر ایک نئے ٹیٹو نے 16برس قبل گدوائے گئے اہلیہ و بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے نام کے ٹیٹو کی جگہ لے لی ہے،تصویر سوشل میڈیا کی زینت بننے کے بعد صارفین مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

بعض صارفین کے مطابق یہ تبدیلی نئی فلم کی ڈیمانڈ ہے جبکہ بعض کے مطابق یہ کرینہ کپور سے طلاق اور تیسری شادی کی تیاری ہے،بعدازاں اداکار نے بیبو کی محبت میں ان کے نام کا ٹیٹو اپنے بائیں بازو پر گدوایا تھا۔ ایک انٹرویو کے دوران چھوٹے نواب نے بتایا تھا کہ انہیں ٹیٹو بنوانے کا خیال برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم سے متاثر ہو کر آیا تھا۔چند سال محبت میں رہنے کے بعد دونوں فنکار 2012میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، ان کے دو بیٹے تیمور علی خان اور جیہ علی خان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نان فائلرز کیلئے گاڑیاں مزید مہنگی ،بینکوں سے پیسے نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس  بڑھانے کی تجویز