گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

Jun 27, 2022 | 20:02:PM
گاڑی، مالکان، ٹیکس، کمی، خوشخبری
کیپشن: گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس کم کردیا گیا۔فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ترمیمی فنانس بل 2022ء کے تحت گاڑیوں پر سی وی ٹی (کیپیٹل ویلیو ٹیکس )کم کردیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق سی وی ٹی میں ایک فیصد کمی کی گئی ہے۔ فنانس بل 2022ء میں ایف بی آر نے مخصوص اثاثوں کی کیپیٹل ویلیو پر ایک لیوی آف ٹیکس کی تجویز دی ہے جسے کیپیٹل ویلیو ٹیکس کا نام دیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق یہ ٹیکس ان گاڑیوں پر عائد ہو گا جن کی قیمت 50لاکھ روپے سے زائد ہوگی۔ ابتدائی طور پر یہ ٹیکس 2 فیصد تجویز کیا گیا تھا تاہم اب ایف بی آر نے اس میں کمی کرتے ہوئے ایک فیصد کردیا ہے۔ 

ایف بی آر کی طرف سے گاڑیوں کی ویلیو کا تخمینہ لگانے کے لیے بھی ایک طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ یہ ٹیکس ملک میں بننے اور درآمد کی جانے والی تمام گاڑیوں پر عائد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جےیوآئی (ف) کا سندھ بچاؤ تحریک چلانے کا اعلان