عراقی  ٹک ٹاکرگھر کے باہر فائرنگ سے قتل ، ویڈیو وائرل

Apr 28, 2024 | 13:20:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) عراقی ٹک ٹاک سٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر غفران سوادی عرف ام فہد کو ان کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ام فہد کو نامعلوم مسلح افراد نے بغداد کے زیونا ڈسٹرکٹ میں ان کی کار پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔   عراقی ٹک ٹاکر پر ہوئے قاتلانہ حملے کی ویڈیو نگرانی کےلیے لگائے گئے کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کیا جسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کردیا گیا۔ 

مزید پڑھیں:   پنجاب کے ہر ورکر کی صحت اور حفاظت کیلئے پرعزم ہوں,مریم نواز

عراقی وزیر داخلہ نے واقعے کی انکوائری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ام فہد ٹک ٹاک پر عراقی میوزک پر اپنی ڈانسنگ ویڈیو کی وجہ سے شہرت رکھتی تھیں۔ فروری 2023 میں عراقی عدالت نے انہیں انکی ایک ویڈیو میں اشتعال انگیز گفتگو پر 6 ماہ قید کی سزا سنادی تھی۔