فی یونٹ تقریباً 19 روپے اضافہ ،کے الیکٹرک نےنیپرا سے درخواست کردی

کے الیکٹرک نےجولائی2023 تا مارچ2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی

Apr 29, 2024 | 13:52:PM
فی یونٹ تقریباً 19 روپے اضافہ ،کے الیکٹرک نےنیپرا سے درخواست کردی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کے الیکٹرک نے7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ18.86 روپے کا بڑا اضافہ مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق  کے الیکٹرک کی ایک ساتھ9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی،کے الیکٹرک نےجولائی2023 تا مارچ2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی۔

ے الیکٹرک نے نیپرا میں دائر  درخواست میں 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگا ہے اور  2 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی درخواست کی ہے.

 درخواست کے مطابق 7ماہ کا اضافہ فی یونٹ18.86 روپے بنتا ہے,دو ماہ کیلئے کمی کی مد میں 29 پیسے کی درخواست کی گئی ہے ,دو ماہ کی کمی کو منہا کرکے مجموعی اضافہ فی یونٹ18.57 روپے بنے گا,نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 9 مئی کو سماعت کرے گا.