خیبرپختونخوا میں بارشوں کے مختلف حادثات میں 10افراد جاں بحق،14 زخمی

Apr 29, 2024 | 11:42:AM
خیبرپختونخوا میں بارشوں کے مختلف حادثات میں 10افراد جاں بحق،14 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( باچا خان)پی ڈی ایم اے  کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 10 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے۔

 پی ڈی ایم اے نے پچھلے دو روز کے دوران بارشوں کے باعث جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ، جس کے مطابق  اب تک 10 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے ،جاں بحق افراد میں 6 مرد 2 خواتین اور 2 بچے جبکہ زخمیوں میں 5 مرد 2 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں.

پی ڈی ایم اے کے مطابق دیواریں/چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے مجموعی طور پر 56 گھروں کو نقصان پہنچا،جس میں 51 گھروں کو جزوی اور 5 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا،تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع باجوڑ ،سوات، مانسہرہ، بٹگرام، دیر لوئر مالاکنڈ، لکی مروت، کوہاٹ اورکزئی، شانگلہ، دیر اپر، بونیر، چترال لوئر، نوشہرہ اور مھمند میں رونما ہوئے.

رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں،متاثرہ اضلاع میں امدادی ٹیمیں اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بندشاہراؤں کو کھولنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:بارشیں اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

 پی ڈی ایم اے  کی جانب سے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور بند سٹرکوں کو فوری بحال کرنے اور متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد مالی و امدادی معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کردیں۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ  متعلقہ ادارے اور تمام ضلعی انتظامیہ مسلسل رابطے میں ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے  کا مزید کہناہے کہ ایمرجنسی اپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔