ڈی آئی خان :پی ٹی آئی امیدوار تحصیل چیئرمین کا الیکشن ہارگیا

Apr 28, 2024 | 23:57:PM
ڈی آئی خان :پی ٹی آئی امیدوار تحصیل چیئرمین کا الیکشن ہارگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ) خیبر پختونخوا میں حکومت کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کو بڑا سرپرائز دےد یا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان  (ڈی آئی خان) میں وزیر اعلیٰ خیبرپختوانخوا  علی امین گنڈاپور  کا حمایت یافتہ امیدوار  تحصیل چیئرمین ’’درابن ‘‘کا الیکشن  ہار گیا،پاکستان پیپلزپارٹی نے  درابن کے چیئر مین کا تاج اپنے سر سجا لیا، پیپلزپارٹی  کے  امیدوار  ہمایوں اقبال  8 ہزار 387 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہو گئے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے  امیدوار  حیدر علی خان  7 ہزار 888 ووٹ لیکر ہار گئے ۔