عاصم اظہر نے انسٹاگرام سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کرنے کی  وجہ بتا دی

Apr 27, 2024 | 12:51:PM
 پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر  نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے   اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ   کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنا دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر  نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے   اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ   کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنا دی۔

فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں عاصم اظہر نے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم اظہر کچھ لکھنے میں مصروف ہیں اور ویڈیو کے عکس میں ان کا وائس اوور چل رہا ہے کہ زندگی کے اتنے سالوں میں بہت کچھ بدلا پر آپ کی مجھ سے محبت بدلی نہیں بلکہ یہ محبت بڑھتی چلی گئی۔

مذکورہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عاصم نے انتہائی دلچسپ کیپشن تحریر کیا، جس کے الفاظ کچھ یوں تھے 'ایک نیا سفر، ایک نئی شروعات۔ بے مطلب میرا ڈیبیو البم، ریلیز ہونے جا رہا ہے 1 مئی 2024 کو' ۔

 یہ خوشخبری سنتے ہی ان کے مداح خوشی سے پاگل ہو گئے کہ ان کا بے مطلب نامی میوزک البم آنے والا ہے، ساتھ ہی ساتھ انہیں مداحوں نے کمینٹ سیکشن میں دعائیں دینے کیساتھ یہ بھی کہا کہ ہم اس البم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

مداحوں نے عاصم اظہر سے انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ پوچھی تو گلوکار نے کہا کہ میں اس البم کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے کیریئر کے نئے سفر کا آغاز کررہا ہوں، اسی لیے میں نے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کیں کیونکہ میں اپنے نئے سفر کا آغاز بےمطلب ہوکر کرنا چاہتا ہوں۔

عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری مین اپنا بروڈکاسٹ چینل شروع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے مداحوں سے پوچھا کہ کیا اپنا بروڈکاسٹ چینل بھی شروع کریں؟ گلوکار نے اپنے کیریئر کے اس نئے سفر کے دوران اپنی منگیتر میرب علی کو اپنا سپورٹ سسٹم قرار دیا  ہے۔

''

واضح رہے کہ گزشتہ روز عاصم اظہر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل سے تمام پوسٹس ڈیلٹ کرکے سب کو اَن فالو کردیا تھا، گلوکار کا کہنا تھا کہ انسان کو اپنا آپ پانے کے لیے، سب سے پہلے اپنا آپ کھونا پڑتا ہے۔