عالیہ بھٹ، کنگنا رناوت، اننیا پانڈے اور شردھا کپور بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار

May 15, 2024 | 20:42:PM
عالیہ بھٹ، کنگنا رناوت، اننیا پانڈے اور شردھا کپور بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارائیں عالیہ بھٹ، کنگنا رناوت، اننیا پانڈے اور شردھا کپور بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر آئے دن نئے ٹرینڈز سامنے آتے ہیں جن پر سوشل میڈیا اسٹارز اور ٹک ٹاکرز ویڈیوز بناکر اپنے اکاؤنٹس پر پوسٹ کرتی ہیں، اب گزشتہ دنوں سے ایک نیا ٹرینڈ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے، وائرل ٹرینڈ کا نام Asoka Makeup Trend ہے جس میں سال 2001 کی سپر ہٹ بالی ووڈ فلم اشوکا کا گانا سن سنن شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا سیف علی خان تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں؟ سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہونے لگیں

اس ٹرینڈ میں ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوینسرز اپنی میک اپ کی مہارت کو منفرد انداز میں دکھاتے ہوئے خوبصورت دلہنوں میں تبدیل ہوجاتی ہیں، اب اس ٹرینڈ پر بالی ووڈ حسیناں عالیہ بھٹ، اننیا پانڈے، کنگنا رناوت اور شردھا کپور کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جوکہ دیکھنے میں کافی مزاحیہ لگ رہی ہے، مذکورہ ویڈیو اصلی نہیں بلکہ جعلی ہے جوکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس(اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہے، ویڈیو میں چاروں بالی ووڈ اداکاراں کو اس ٹرینڈ پر دلچسپ انداز میں اداکاری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں کنگنا رناوت کو بالکل درست کردار دیا ہے، اس مہارت پر تو ویڈیو ایڈیٹر کو ایوارڈ ملنا چاہیے۔