اننیا پانڈے اور واکر بلانکوکی دو سال بعد راہیں جدا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے اورمبینہ بوائے فرینڈ واکر بلانکو کی تقریباً دو سال بعد راہیں جداہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے گزشتہ ہفتے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق بریک اپ کے باوجود دونوں کے درمیان کسی قسم کی ناراضی نہیں اور انہوں نے اچھے انداز میں اپنے تعلق کو ختم کیا ہے۔
اننیا پانڈے اور واکر بلانکو کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں پہلی مرتبہ 2024 میں اس وقت سامنے آئی تھیں جب دونوں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل منعقد ہونے والی تقریبات کے دوران ملے تھے،اس کے بعد دونوں کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیوں نے بھی ڈیٹنگ کی افواہوں کو مزید ہوا دی۔
یہ بھی پڑھیں:خالدہ ریاست؛30برس بعد بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں
واضح رہے کہ اننیا اور واکر نے کبھی باضابطہ طور پر اپنے تعلق کی تصدیق نہیں کی تھی اور ابھی تک دونوں کی جانب سے بریک اپ کی خبروں پر بھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔