جہلم کے سرحدی گائوں میں چیتے کا 24 گھنٹے میں دوسرا شکار، طالب علم زخمی

Jul 27, 2025 | 21:08:PM
جہلم کے سرحدی گائوں میں چیتے کا 24 گھنٹے میں دوسرا شکار، طالب علم زخمی
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبارک حسین)خونخوار چیتے کا ہٹیاں بالا میں چوبیس گھنٹے کے دوران دوسرا شکار، سرحدی گاؤں میں میٹرک طالب علم پر حملہ آور ہوگیا۔

چیتے کے حملہ میں جہلم ویلی کے گاؤں نلئی ڈبراں میں میٹرک کا طالب علم مدثر علی اعوان ولد عبد المجید اعوان معمولی زخمی ہوگیا، مقامی لوگوں نے جان پر کھیل کر طالب علم کی جان بچائی۔

ہفتہ کے روز چیتے کے حملہ میں جاں بحق ہونے والی آٹھ سالہ بچی کی تدفین کے بعد چیتے نے نوجوان پر حملہ کیا، چیتے کے حملہ میں جاں بحق ہونے والی آٹھ سالہ بچی جویریہ اعوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

جویریہ کو ڈبراں نلئی کے مقامی قبرستان میں اشکبار آنکھوں کے سائے میں سپرد خاک کر دیا گیا، چیتے کے حملہ میں بچی کے جاں بحق ہونے کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف اور جہلم ویلی انتظامیہ نے چیتے کو پکڑنے کے لیے کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی۔

محکمہ وائلڈ لائف اور جہلم ویلی انتظامیہ کی خاموشی پر عوام میں سخت غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شارک مچھلی کی مدد سے سمندری طوفانوں کی پیش گوئی کی کوشش