سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

Jul 27, 2023 | 13:10:PM
سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب کا  لڑاکا طیارہ ایف 15 ایس اے خمیس مشیط میں تربیتی مشن کے دوران میں گر کر تباہ ہوگیا،حادثےکے نتیجے میں طیارے میں سوار عملہ کے تمام ارکان جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ شاہی سعودی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ شاہ خالد ایئر بیس کے تربیتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے،طیارے کے عملہ کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل المالکی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے، ان کی شہادت قبول فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو صبرِجمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑااستعفیٰ آ گیا

تحقیقاتی کمیٹی نے  حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے بڑی’’ خوشخبری‘‘