آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، شہری پریشان ہو گئے

Jan 27, 2026 | 21:06:PM
 آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، شہری پریشان ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اورنگ زیب بیگ) پسرور اور گوجرانوالہ  میں آٹے کی قیمتیں  مسلسل بڑھنے سے شہری پریشان ہو گئے۔

گوجرانوالہ میں آٹا  غریب شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوگیا۔   آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گوجرانوالہ کے بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلہ 1250 سے 1280 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔  گوجرانوالہ میں 15 کلو اٹٓے کا تھیلہ 1850 روپے سے 19 سو روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔

20 کلو اٹے کا تھیلہ مارکیٹ سے غائب ہو چکا ہے۔سرکاری سطح پر 10 کلو آٹے کےتھیلے کی قمیت  905 روپے جبکہ 20 کلو کے  تھیے کی قیمت 1810 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  وادیِ تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی کی حکومت اپنی ناکامیاں فوج اور اس آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے جس کا وجود ہی نہیں، خواجہ آصف 

پسرور سے آنے والی رپورٹ کے مطابق وہاں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
پسرور  میں  پندرہ کلو آٹے کا تھیلا 19 سو روپے میں فروخت ہونے لگا  ہے۔

پسرور کے کریانہ فروش  دوکاندار فی کلو آٹا 130 روپے میں فروخت کرنے لگے ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے بانی سے آج بھی کسی کی ملاقات نہیں ہوئی