پی ٹی آئی کے بانی سے آج بھی کسی کی ملاقات نہیں ہوئی

Jan 27, 2026 | 17:55:PM
پی ٹی آئی کے بانی سے آج بھی کسی کی ملاقات نہیں ہوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ملاقات کا وقت ختم ہو گیا۔ پی ٹی آئی کے بانی سے آج بھی کسی کی ملاقات نہیں ہوئی۔

 آج منگل کی شام اڈیالہ جیل کے باہر سڑک پر پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر بانی سے ملاقات کے لئے موجود رہے۔ قیدیوں کی ملاقات کا وقت ختم ہونے کے بعد  بیرسٹر گوہر ملاقات کئے بغیر ہی واپس چلے گئے

بانی کی بہن علیمہ خان آج بھی اڈیالہ جیل کے باہر آئی ہوئی تھیں۔ جب قیدیوں کی ملاقات کا وقت ختم ہو گیا تو انہوں نے آج بھی سڑک پر دھرنا دے دیا۔ 
علیمہ خان کے ساتھ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ موجود ہیں۔ وہ بدستور سڑک کے کنارے دھرنا دے کر بیٹھی ہوئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : وادیِ تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی کی حکومت اپنی ناکامیاں فوج اور اس آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے جس کا وجود ہی نہیں، خواجہ آصف