مشہور ڈراما ’گیسٹ ہاؤس‘ کے معروف اداکار انتقال کرگئے

Jan 27, 2026 | 12:31:PM
مشہور ڈراما ’گیسٹ ہاؤس‘ کے معروف اداکار انتقال کرگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے مقبول ڈراما سیریل گیسٹ ہاؤس کے معروف اداکار خالد حفیظ خان جو ڈرامے میں ’شمیم صاحب‘ کے کردار سے جانے جاتے تھے وفات پا گئے۔

’گیسٹ ہاؤس‘ اپنے دور میں نہ صرف بے پناہ مقبول ہوا بلکہ اس نے ٹی وی ڈراما نگاری میں نئے معیار قائم کیے،یہ ڈرامہ مسافروں کے روزمرہ مسائل کو ہلکے پھلکے انداز میں پیش کرنے کے لیے یاد کیا جاتا ہے اور اس کے تمام کردار آج بھی ناظرین کی یادداشت میں زندہ ہیں۔

مرحوم خالد حفیظ خان کی نماز جنازہ عصر کی نماز کے بعد ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعائیں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنےکیلئے نغمہ ریلیز