فواد چودھری کو چھڑانے کی کوشش میں فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج

Jan 27, 2023 | 00:39:AM
فواد چودھری کو چھڑانے کی کوشش میں فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: فرخ حبیب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم این اے فرخ حبیب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ وفاقی پولیس کی مدعیت میں تھانہ فیروز والا شیخو پورہ میں درج کیا گیا ہے،وفاقی پولیس کے افسر عدیل شوکت کی مدعیت میں ڈکیتی اور ملزم کو چھڑانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔
ایف آئی آر کے متن میں کہاگیاہے کہ کالا شاہ کاکو کے قریب کچھ لوگوں نے ڈکیتی کرنے کی کوشش کی،ملزمان نے فواد چودھری کو بھی چھڑانے کی کوشش کی،ملزمان نے کانسٹیبل عدنان کا وائرلیس سیٹ بھی چھین لیا۔

یہ بھی پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمدی پالیسی میں ترامیم کی منظوری دیدی