اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمدی پالیسی میں ترامیم کی منظوری دیدی

Jan 27, 2023 | 00:00:AM
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمدی پالیسی میں ترامیم کی منظوری دیدی
کیپشن: اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمدی پالیسی میں ترامیم کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،ای سی سی نے چینی برآمدی پالیسی میں ترامیم کی منظوری دیدی،صوبائی کین کمشنر نوٹیفکیشن جاری ہونے کے سات روز میں چینی کا برآمدی کوٹہ جاری کریں گے ۔
چینی کی برآمد کی ترسیلات زر بینکنگ چینلز کے ذریعے منگوائی جائیں گی ،چینی کی برآمدات کی ترسیلات زر ایل سی کھلنے کے 60 روز کے اندر منگوائی جائیں گی ،ایکسپورٹرز کوٹہ ملنے پر 45 روز کے اندر چینی برآمد کرنے کے پابند ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی ایک اورمبینہ آڈیو لیک ہو گئی