علی امین گنڈا پور کی ایک اورمبینہ آڈیو لیک , کرپشن کی نئی کہانی سامنے آ گئی

Jan 26, 2023 | 23:39:PM
علی امین گنڈا پور کی ایک اورمبینہ آڈیو لیک , کرپشن کی نئی کہانی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی امین گنڈا پور  کی ایک اور  مبینہ آڈیو سامنے آ گئی ہے، جس میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی نئی کہانی کا انکشاف ہوا ہے ۔

لیک ہونے والی آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ سابق  وفاقی وزیر علی امین کی قومی خزانہ سے کروڑوں روپے رشوت وصولی کی  باتیں کر رہے ہیں۔

علی امین گنڈا پور امتیاز نامی شخص سے پوچھتے ہیں کہ یار تمہار بل کلیئر ہو گیا ہے میرا حصہ کدھر ہے جس پر دوسرا شخص کہتا ہے کہ جی میں ابھی لطیف کے ہاتھ 16 کروڑ اپ کے ہیں بجھوا دیتا ہوں ۔ 

علی امین گنڈا پور  امتیاز نامی شخص سے کہتے ہیں کہ یہ تو پرانا حصہ ہے تمہارا ایک اور بل کلیئر ہو گیا ہے ، سی ایم  صاحب کہہ رہے تھے کہ  25 کروڑ روپے جلد پہنچاو اور مجھے بھی تم نے 25 کروڑ روپے پہنچانے ہیں، جس پر  دوسرا شخص علی امین گنڈا پور کو بتاتا ہے کہ  نہیں ابھی وہ بل کلیئر نہیں  ہوا، حکومت تبدیل ہونے کی وجہ سے فنانس والے تنگ کر رہے ہیں فی الحال  16 کروڑ پہلے بھیج چکا ہوں اور اب 16 کروڑ صرف آپ کے لئے لڑکے کے ہاتھ بھیج رہا ہوں۔