مہنگائی میں 0.54 فیصد کمی،وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

Feb 27, 2026 | 14:37:PM
 مہنگائی میں 0.54 فیصد کمی،وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
رمضان کےباوجود ہفتہ وار مہنگائی میں 0.54 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4.23 فیصد پر آگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رمضان کےباوجود ہفتہ وار مہنگائی میں 0.54 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی اورمہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4.23 فیصد پر آگئی۔
مہنگائی میں کمی کے باوجود ایک ہفتے میں 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے،حالیہ ہفتےکے دوران 14 اشیاء سستی اور 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں،ایک ہفتے میں کیلے 4.49 فیصد مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق لہسن 0.81 اور مٹن کی قیمتوں میں 0.63 فیصداضافہ ہوا،دہی،دال ماش،بیف اور پاوڈر دودھ بھی مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں ٹماٹر 29.67 فیصد سستے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی ڈرونز سے حملے کی کوشش ناکام
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق آلو10.62 اورچکن 9.03 فیصد سستا ہوا،پیاز 7.44 اور انڈے 3.43 فیصد سستے ہوئے،حالیہ ہفتےکے دوران آٹا اورچینی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔