سرحدی کشیدگی اور جمعتہ المبارک پر پنجاب پولیس ہائی الرٹ
ملکی اندرونی سرحدوں کی حفاظت کےپیش نظر دہشت گردوں، شرپسندوں اورمشکوک افراد پر کڑی نظررکھی جائے، پنجاب پولیس کاہرجوان ملک وقوم کی حفاظت کیلئےاپنی بہادر افواج اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے: آئی جی پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سرحدی کشیدہ صورتحال اور ماہ صیام کےدوسرے جمعتہ المبارک پر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ ملکی اندرونی سرحدوں کی حفاظت کےپیش نظر دہشت گردوں، شرپسندوں اورمشکوک افراد پر کڑی نظررکھیں، پنجاب پولیس کاہرجوان ملک وقوم کی حفاظت کیلئےاپنی بہادر افواج اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرحدی نقشہ بدل گیا۔۔! پاکستان نے کتنی افغان پوسٹیں سنبھال لیں؟
آئی جی پنجاب نے مساجد،عبادت گاہوں،چیک پوسٹس،غیرملکی سفارتخانوں ،حساس مقامات اورتنصیبات کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ،سول ڈیفنس، ریسکیو1122اورسیکیورٹی اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں،ڈولفن سکواڈ،پولیس رسپانس یونٹ،ایلیٹ ٹیمیں اہم مقامات کے گرد پٹرولنگ بڑھا دیں،خوارج پرکڑی نظررکھنے کے لئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:افغان چیک پوسٹ پر قبضے کے بعد پاکستانی سپاہی کی دشمن کو للکارنے کی ویڈیو وائرل
آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ پنجاب پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سیکیورٹی،لا اینڈ آرڈر،امدادی سرگرمیاں یقینی بنائے گی،شہری من گھڑت افواہوں،اورغیرمصدقہ سوشل میڈیا پیغامات پر ہرگز دھیان مت دیں۔