افغان چیک پوسٹ پر قبضے کے بعد پاکستانی سپاہی کی دشمن کو للکارنے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)افغان چیک پوسٹ پر قبضے کے بعدپاکستانی سپاہی کی دشمن کو للکارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے میں مؤثر کارروائی کرتے ہوئے درجنوں افغان چوکیوں پر کنٹرول حاصل کر لیاہے۔
آپریشن ضرب للحق کے دوران افغان طالبان رجیم کی ایک چیک پوسٹ پر قبضے بعد پاک فوج کے بہادر سپاہی نے وہاں قومی پرچم لہرایا اور دشمن کو للکارا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔
سپاہی نے افغان طالبان کو پشتو زبان میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم تمہیں بتائیں گے کہ تم نے کس سے پنگا لیا ہے،یہ چیک پوسٹ بھی ہم نے اپنے قبضے میں لے لی ہے اور اس پر جھنڈا بھی خود لگایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے حملوں کامنہ توڑجواب، 133 ہلاک، 200 سے زائد زخمی
سپاہی نے مزیدکہا کہ ہم اسی طرح آئیں گے اور کابل بھی تم سے فتح کریں گے اور تمہیں بتائیں گے کہ 40 سال ہم نے تم کو پالا ہے اور اب تم ہم سے ہی پنگا لے رہے ہو، اب تم کو اپنی اوقات کا پتہ چل جائے گا، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔