پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: فیصل راٹھور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ ) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے افغانستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر ہونے والی بلاجواز جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے پاک فوج کی جانب سے دشمن کو بھرپور اور اعصاب شکن جواب دینے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ الحمدللہ پاکستان کی مسلح افواج دشمن کو اس کی اوقات یاد دلا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملکی دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور دشمن کی تمام غلط فہمیاں دور کر دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی فیصلہ کن کارروائی؛افغان طالبان نے پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرادیا
انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین کو پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ قوم کے حوصلے بلند ہیں اور پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں جنگ کے محاذ پر برسرِ پیکار جوانوں کی سلامتی اور پاکستان کی فتح کے لیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ دشمن اپنے انجام کو ضرور پہنچے گا اور اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر محاذ پر سرخرو فرمائے گا۔