پاکستان کی فیصلہ کن کارروائی؛افغان طالبان نے پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرادیا 

Feb 27, 2026 | 09:13:AM
پاکستان کی فیصلہ کن کارروائی؛افغان طالبان نے پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرادیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر انداز میں منہ توڑ جواب جاری ہے اورپاکستان کی فیصلہ کن کارروائی کی بعد افغان طالبان فوج نے متعدد بار پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرایا ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی متعدد اہم پوسٹوں کو مکمل تباہ کر دیا ،پاکستان کی فیصلہ کن کارروائی کے بعد افغان طالبان فوج نے متعدد بار پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرایا ۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان کشیدہ صورتحال؛چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ،چھٹیاں منسوخ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان فورسز کو آرٹلری اور کوارڈ کاپٹر کے ذریعےمؤثر انداز میں نشانہ بنایا ۔