بابراعظم اور امام الحق میں پتنگ بازی کا مقابلہ ، کون جیتا؟ 

Feb 27, 2022 | 20:17:PM
بابراعظم، پتنگ بازی، میدان، بازی لے گئے،
کیپشن: پتنگ بازی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کرکٹ کے کے بعد پتنگ بازی کے میدان میں بھی بازی لے گئے ۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی سٹیڈیم میں آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں پریکٹس سیشن کے بعد کھلاڑیوں نے تازہ دم ہونے کےلئے پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود پتنگیں اڑائیں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور بیٹر امام الحق میں پتنگ بازی کا مقابلہ ہوا اور یہ مقابلہ بابراعظم نے جیت لیا۔بابر اعظم نے آسمان کی بلندی کو چھوتی امام الحق کی پتنگ کو پلک جھپکتے میں ہی کاٹ دیا، اس موقع پر وہاں موجود کھلاڑیوں نے پرجوش ہوکر بوکاٹا کے نعرے لگائے۔خیال رہے کہ پنڈی سمیت پنجاب بھر میں پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ، دنیا پر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلانے لگے، روسی صدر کا مسلح افواج کو بڑا حکم