پنجاب میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے:عظمیٰ بخاری

Dec 27, 2025 | 12:42:PM
 پنجاب میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے:عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے،صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہوئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں منشیات فروشی کا خاتمہ اور جرام میں نمایاں کمی خوش آئند ہے ،سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ڈرونز خریدےاور ڈیجیٹل سسٹم نصب کیےگئے ۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کچے میں بڑے آپریشن کیلئے تمام وسائل فراہم کررہے ہیں ،کچے میں امن و امان کا قیام یقینی بنانے کیلئے جدید اسلحہ اور گاڑیاں خریدیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل کیا ،ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صوبے میں صفائی کا نظام بہتر ہوا ،پنجاب کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بسیں چلائیں ۔