ایمانداری کی اعلیٰ مثال، ریلوے پولیس نے 38 لاکھ کی رقم بحفاظت مسافر کو واپس کر دی

Dec 27, 2025 | 09:32:AM
ایمانداری کی اعلیٰ مثال، ریلوے پولیس نے 38 لاکھ کی رقم بحفاظت مسافر کو واپس کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ریلوے پولیس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کی 38 لاکھ روپے کی ملنے والی رقم بحفاظت واپس کر دی۔

مسافر محسن مشتاق  پاکستان ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ سفر کر رہا تھا، مسافر ریلوے سٹیشن حیدرآباد پہنچنے پر کسی ذاتی کام کی غرض سے اتر گیا، اسی دوران ٹرین روانہ ہو گئی اور مسافر کا سامان  جس میں تقریباً 38 لاکھ روپے نقدی موجود تھی، ٹرین میں رہ گیا۔

دورانِ ڈیوٹی کانسٹیبل راؤ شریف کو بیگ رواں ٹرین میں ملا جسے فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا، اسی اثناء میں مسافر محسن مشتاق تھانہ پہنچا اور اپنے سامان کے متعلق اطلاع دی  مسافر کو آگاہ کیا گیا کہ اس کا بیگ ریلوے پولیس کو مل چکا ہے۔

مسافر پیچھے سے قراقرم ایکسپریس کے ذریعے روہڑی پہنچا، روہڑی ہیلپ سینٹر پر سب انسپکٹر کی موجودگی میں مسافر نے اپنے سامان کی شناخت کی، پولیس نے بیگ سے تقریباً 38 لاکھ روپے مکمل گنتی اور تصدیق کے بعد مسافر کے حوالے کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں:تمام خدمات ایک جگہ، جانیے نادرا کی انتہائی اہم موبائل ایپ کے بارے میں

مسافر نے ریلوے پولیس کی ایمانداری اور پیشہ ورانہ کردار کو سراہتے ہوئے تشکر کا ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔