اے این ایف کاکریک ڈاؤن، 33 کروڑ کی منشیات برآمد ،2افغانیوں سمیت6افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 33 کروڑ روپے کی منشیات برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جہاں 6 کاروائیوں کے دوران 2 افغانی غیر ملکی باشندوں سمیت 6 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔
ترجمان اے این ایف ہیڈ کوارٹر زکے مطابق کاروائیوں میں 33 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تقریباً 248 کلو گرام منشیات، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر برطانیہ جانے والے افغانی نژاد برطانوی شہری سے 990 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔
اپر مال لاہور میں واقع کوریئر آفس میں قطر بیجھے جانیوالے پارسل سے 800 گرام آئس، سہراب گوٹھ بس ٹرمینل کراچی کے قریب افغان باشندے سے 3.600 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔
موٹروے ٹول پلازہ اسلام کے قریب گاڑی سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، نیازی اڈہ لاہور کے قریب 2 ملزمان کے سامان سے 700 گرام آئس، کلی دمان چمن میں اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 240 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:تمام ریگولیٹڈ اداروں کو ڈیجیٹل پیمنٹ سلیوشنز لازمی اپنانے کی ہدایت
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔