تمام ریگولیٹڈ اداروں کو ڈیجیٹل پیمنٹ سلیوشنز لازمی اپنانے کی ہدایت 

Aug 27, 2025 | 10:41:AM
تمام ریگولیٹڈ اداروں کو ڈیجیٹل پیمنٹ سلیوشنز لازمی اپنانے کی ہدایت 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایس ای سی پی نے تمام ریگولیٹڈ اداروں کو 31 اکتوبر  تک ڈیجیٹل پیمنٹ سلیوشنز اپنانے کی ہدایت کردی۔

ایس ای سی پی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک میں کیش کے بغیر معیشت کو فروغ دینا اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ تمام لائسنس یافتہ اداروں کو کاروباری مقامات پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

راست کیو آر کوڈ اپنانا اور نمایاں طور پر آویزاں کرنا لازم قرار دیا گیا ہے، ہدایات پر عمل درآمد ایس ای سی پی کے زیر انتظام اداروں پر لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی 

نان بینکنگ فنانس کمپنیاں، انشورنس کمپنیاں، مداربہ، سیکیورٹیز بروکرز شامل ہیں۔