مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی 

Aug 27, 2025 | 10:25:AM
مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت کے شمالی حصے میں شدید بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہر کٹرا میں ویشنو دیوی کے مندر کے قریب شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈسلائیڈنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 30 افراد ہلاک اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زائرین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مقبوضہ کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پر تیزرفتاری کا چالان کٹ گیا

اس کے علاوہ پہاڑی  اور نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ 

مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ ’اب بھی تقریباً ختم شدہ مواصلاتی نظام‘ سے جدوجہد کر رہے ہیں۔

اُن کے مطابق ’نہ کوئی فکسڈ لائن وائی فائی ہے، نہ مناسب براؤزنگ۔ ایپس انتہائی سست روی سے کھل رہی ہیں۔‘

حکام کا کہنا ہے کہ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے مواصلاتی نیٹ ورک، بجلی اور سڑکوں کے نظام کو شدید متاثر کیا ہے۔