ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پر تیزرفتاری کا چالان کٹ گیا

Aug 27, 2025 | 10:12:AM
ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پر تیزرفتاری کا چالان کٹ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پر تیزرفتاری کا چالان کٹ گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر نے انقرہ کے قریب ہائی وے پر گاڑی چلاتے ویڈیو شیئر کی جس میں گاڑی کا کانٹا دوسو پچیس کلومیٹر فی گھنٹہ دیکھ کر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل آنے کے بعد وزیر کو دوسواسی ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا۔

عبدالقادر نے چالان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کی اور آئندہ زیادہ محتاط رہنےکا وعدہ بھی کیا۔

اس واقعے نے آن لائن بڑے پیمانے پر توجہ مبذول کروائی، ناقدین نے وزیر کے فیصلے پر سوال اٹھائے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے پوچھا کہ محترم وزیر، میں حقیقی طور پر متجسس ہوں کہ کیا آپ کی ٹیم میں ایک بھی ایسا شخص نہیں جو کہے کہ آپ نے اس ویڈیو میں رفتار کی حد سے تجاوز کیا، اسے شیئر کرنے سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں؟’