مہنگائی سے ستائےعوام کیلئے خوشخبری، چکن مزید سستا ہوگیا

Aug 27, 2023 | 11:01:AM
 برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 12 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 12 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔  

مرغی کا گوشت 12 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  567 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے جبکہ پرچون 378 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی بلوں میں فوری کمی کیسے لائی جائے؟ ماہرین نے حل نکال لیا

دوسری جانب فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 299 روپے فی درجن مقرر ہے۔ انڈوں کی پیٹی 8850 روپے میں فروخت  ہوگی۔