بجلی بلوں میں فوری کمی کیسے لائی جائے؟ ماہرین نے حل نکال لیا

Aug 27, 2023 | 10:28:AM
Electricity, bill, immediate shortage, how to bring, experts, solution, extraction, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ملک بھر میں مہنگی بجلی اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف احتجاج جاری ہے ، ایسے میں معاشی ماہرین نے بجلی بلوں میں فوری کمی کیلئے مختلف تجاویز پیش کر دی  ہیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق ماہرِ معاشیات فرخ سلیم نے کہا کہ بجلی بلوں میں 30  فیصد مختلف حکومتی ٹیکسز  ہیں جنھیں کم کر کے عوام کو فوری ریلیف دیا جا سکتا ہے، اس کمی کو براہ راست ٹیکس لگا کر پورا کیا جائے،دوسری جانب معاشی تجزیہ کار خاقان نجیب نے گرمی میں آئے بلوں کو قسط وار وصول کرنے کی تجویز دی،انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی  بتایا کہ بلوں میں ایک حصہ 18  فیصد جی ایس ٹی کا ہے ، اس میں کمی کے لیے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف  ) سے دوبارہ بات چیت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:فی یونٹ بجلی 52 روپے ، عوام کی چیخیں نکل آئیں

واضح رہے کہ ملک میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف عوام کا احتجاج  جاری ہے،مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجاً بل جلائے،اسلام آباد اور ملتان کی بجلی کمپنیوں نے مظاہرین کے ڈر سے پولیس بھی بلالی اور متعلقہ حکام کو خط لکھ کر تحفظ کا مطالبہ کردیا۔