فی یونٹ بجلی 52 روپے ، عوام کی چیخیں نکل آئیں

Aug 27, 2023 | 10:20:AM
فی یونٹ بجلی 52 روپے ، عوام کی چیخیں نکل آئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے  اور اب تقریباّ فی یونٹ بجلی 52 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ملاکر عوام کو فی یونٹ بجلی 52 روپے تک پڑنے لگی،اگست کے بجلی بلوں میں صارفین پر 15روپے فی یونٹ تک کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، یکم جولائی کوبجلی کی قیمت فی یونٹ ساڑھے 7 روپے تک بڑھائی گئی لیکن اس کی مکمل وصولی نہ ہوئی، پھراگست میں صارفین سے 2 ماہ کی یکمشت وصولی کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:شدید عوامی احتجاج ,نگران وزیراعظم نے بجلی قیمتوں سے متعلق ہنگامی اجلاس بلا لیا

 ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ  بھی وصو ل کی جارہی ہے، رہی سہی کسر بجلی پرعائد ٹیکس نے پوری کر دی، مجموعی طور پر ایک سال میں بجلی صارفین پر ڈیڑھ ہزار ارب روپے کابوجھ منتقل کر دیا گیا،دوسری جانب بجلی کے بل سے بلدیہ عظمیٰ کراچی بھی پریشان ہے جنہوں نے ماہانہ سوا کروڑ روپے کی بچت کے لیے نیا منصوبہ تیار کرلیا ہے،بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کی 106 اہم شاہراہوں پر سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی کی 106 مرکزی شاہراہوں پر لگی اسٹریٹ لائٹس کا ماہانہ بل لگ بھگ ایک کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔