دنیا کے بڑے بڑے انجینئر فیل ۔۔  کچھی کے ماہی گیروں نے جہاز نکال لیا

Aug 27, 2021 | 13:34:PM
دنیا کے بڑے بڑے انجینئر فیل ۔۔  کچھی کے ماہی گیروں نے جہاز نکال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لئے دنیا کے انجینئرز فیل ہو گئے مگر  ابراھیم حیدری کے کچھی ماہی گیرو نے ایک دن میں جہاز نکال لیا۔

تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنےکے لئےآپریشن کا تیسرا تجربہ بھی ناکام ہو گیا اور جہاز تھوڑی سی حرکت کے بعد ساحل کی جانب واپس آ گیا مگر کچھی ماہی گیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت جہاز کو نکال کر سب کو حیران کردیا۔

واضح رہے کہ خیال رہےکہ کراچی کے ساحل پر کنٹینروں سے لدا کارگو بحری جہاز 21 جولائی کو ریت میں آپھنسا تھا جسے نکالنے کے لیے جتن جاری ہیں، جہاز کو ریت سے نکالنے کے لیے آپریشن 9 اگست کو شروع کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کابل میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت۔۔ امریکی صدر آبدیدہ۔۔ بدلہ لینے کا اعلان