کابل میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت۔۔ امریکی صدر آبدیدہ۔۔ بدلہ لینے کا اعلان

Aug 27, 2021 | 11:26:AM
کابل میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت۔۔ امریکی صدر آبدیدہ۔۔ بدلہ لینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آوروں کو ہرگز معاف نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں افغانستان کی صورتحال پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے دہشتگرد کامیاب نہیں ہوسکتے، مارے جانے والے ہمارے ہیرو ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آج جو زندگیاں کھو دیں وہ آزادی کی خدمت میں گئیں، ہم یہ حملہ نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے، ہم مقررہ وقت تک زیادہ سے زیادہ افراد کے انخلا کی کوشش کریں گے۔
جوبائیڈن نے کہا کہ حملہ کس نے کرایا ابھی کچھ نہیں کہ سکتے، کابل دھماکوں میں طالبان اور داعش کے گٹھ جوڑ کے شواہد نہیں ملے، اگر افغانستان میں اضافی فوجیوں کی ضرورت پڑی تو بھیجیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کابل ائیر پورٹ دھماکے۔۔تحقیقاتی کمیٹی قائم