کابل ائیر پورٹ دھماکے۔۔تحقیقاتی کمیٹی قائم 

Aug 27, 2021 | 10:35:AM
کابل ائیر پورٹ دھماکے۔۔تحقیقاتی کمیٹی قائم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کابل میں ایئرپورٹ کے نزدیک ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات کے لیے طالبان نے کمیٹی قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ دھماکوں کی تحقیقات کےلیے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے،تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے ۔اپنے بیان میں ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہاکہ کابل ایئرپورٹ پر حملے کے بعد بھی رات گئے دھماکے سنے گئےتاہم شہری پریشان نہ ہوں، یہ دھماکے امریکی فورسز نے اپنے سامان کو تباہ کرنے کے لیے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہونے والے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہو گئی، جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      اقوام متحدہ، برطانیہ، جرمنی، اٹلی سمیت دیگر ملکوں کی کابل دھماکوں کی مذمت