اقوام متحدہ، برطانیہ، جرمنی، اٹلی سمیت دیگر ملکوں کی کابل دھماکوں کی مذمت

Aug 27, 2021 | 10:08:AM
اقوام متحدہ، برطانیہ، جرمنی، اٹلی سمیت دیگر ملکوں کی کابل دھماکوں کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، سعودی عرب، چین، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، اسپین اور فرانس سمیت کئی ممالک نے کابل ائیر پورٹ کے نزدیک ہونے والے دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکوں کے بعد امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات مؤخر کردی ہے،دھماکوں کے باوجود کئی ممالک نےافغانستان سے انخلا کا عمل جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے تاہم جرمنی نے انخلا کا عمل روکنے کا اعلان کردیا۔
دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ افغانستان میں پھنسے شہریوں کے انخلا پر بات چیت کیلئے جلد پاکستان، ازبکستان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے،صورتحال پر غور کے لیے انٹونیو گوٹریس نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کا اجلاس طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:    کابل ایئرپورٹ دھماکوں میں ہلاکتیں کی تعداد73 ہوگئی