راولپنڈی:پولیس کی کارروائی،10 سالہ طالبعلم پر تشدد کرنے والا معلم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی )راولپنڈی پولیس نے طالب علم پر تشدد کے الزام میں مدرسے کے استاد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ طالب علم کے والد نے مدرسے کے استاد کے خلاف مقدمہ درج کرایاتھا۔
مدعی مقدمے کے مطابق استاد نے پھٹی ہوئی ٹوپی پہننے پرطالب علم کوپلاسٹک کے پائپ سےمارا جس کے بعد پولیس نے طالب علم پر تشدد کے الزام میں استاد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق طالب علم کا طبی معائنہ کرالیا گیا ہے، طالب علم پر تشدد اور اسے حبس بےجا میں رکھنے پرتفتیش ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پہلگام فالس فلیگ:بھارت سکیورٹی اور انٹیلی جنس ناکامی پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دینے سے قاصر