ماں کی بہادری : شیر خوار بچے کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ ویڈیو وائرل

Apr 27, 2022 | 10:43:AM
ماں کی بہادری : شیر خوار بچے کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ماں کی بہاردی نے سکوٹر سے گرنے والے شیر خوار بچے کو ٹرک کے نیچے آنے سےبچالیا ، ویڈ یو وائرل ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اسکوٹر سے گرنے والی ماں نے قلابازں کھاتے ہوئے اپنے بچے کو تیز رفتار ٹرک کے پہیوں کے نیچے آنے سے بچالیا۔

برطانوی کرکٹرجوفرا آرچر نے ’’ مدر آف دا ایئر‘‘ کے کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو ری ٹیوٹ کی ہے جس میں کار کی ٹکر سے اسکوٹر سے گرنے والی ماں کو قلابازیاں کھاتے ہوئے اپنے بچے کو ٹرک کے نیچے سے آنے سے بچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 اس حادثے کا ذمہ دار کار ڈرائیور تھا جس نے جلدی سے نکلنے کی کوشش میں اسکوٹر والے کو ٹکر مار دی جس سے اسکوٹر پر ماں اور ان کی گود میں شیر خوار بچہ قریب سے گزرنے والے تیز رفتار ٹرک کے پہیوں کے قریب گر گئے تھے۔

ایسے خطرناک واقعات کو دیکھ کر بے اختیار منہ سے نکلتا ہے؛ جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے۔
 یہ بھی پڑھیں:      وزیر اعظم شہباز شریف نےسعودی قیادت سےبڑا مطالبہ کر دیا