پاکستان کے احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن گالف چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کے احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن سینئر امیچر چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل جیت لیا ہے۔
پاکستان نے سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
احمد ظفر حیات نے چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل اپنے نام کیا۔
احمد ظفر حیات نے 3 راؤنڈز میں 223 سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
برگیڈیئر (ر) عمر اعجاز تیسرے نمبر پر رہے ،ان کا سکور 3 راؤنڈز میں 229 رہا۔
چیمپئن شپ میں شریک پاکستان کے محمد احمد منان کا 3 راؤنڈز میں مجموعی طور پر 250 سکور رہا۔
مزید پڑھیں:ایشین گیمز کرکٹ میں نیپال کا افغانستان کو ہرا کر بڑااپ سیٹ