راولپنڈی بورڈکے تحت میٹرک امتحانات کا شیڈول جاری

Sep 26, 2025 | 15:24:PM
راولپنڈی بورڈکے تحت میٹرک امتحانات کا شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی بورڈکے تحت ہونےوالے میٹرک کے امتحانات کا شیڈول جاری ہوگیا۔

 میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات 29 ستمبر سے شروع ہوں گے ،تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے مطابق تمام انتظامات مکمل کرکے امیدواروں کو رول نمبر سلپس بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
ترجمان راولپنڈی بورڈکے مطابق ریگولر امیدواروں کی رول نمبر سلپس اداروں کے پورٹل پر اپ لوڈکردی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی رول نمبر سلپس داخلہ فارم کے پتوں پر ارسال کی گئی ہیں۔
رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pk پر بھی دستیاب ہے اورامیدوار بی فارم نمبر یا آن لائن فارم نمبر سے سلپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
امتحان کے لیے 44 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 18 بوائز، 12 گرلز اور 14 مشترکہ امتحانی مراکزشامل ہیں،حساس امتحانی مراکز میں کیمروں کے ذریعے آن لائن مانیٹرنگ کا انتظام بھی کیاگیاہے،ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیاگیاہے جبکہ  مرکزی کنٹرول روم بورڈ کمپلیکس میں  بھی فعال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں نئی بھرتیوں کا اعلان
کنٹرولر امتحانات پنڈی بورڈکے مطابق امتحانی عمل کی نگرانی کے لیےسپیشل اسکواڈ اور موبائل انسپکٹر تعینات کردیئے گئے ہیں،44 سپرنٹنڈنٹ اور 58 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ذمہ داریاں ادا کریں گے،امتحانی عملے کی فہرستیں سپیشل برانچ کو ارسال کر دی گئی ہیں اورامتحانی عملے کی کسی بھی کوتاہی پر سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔