پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں نئی بھرتیوں کا اعلان 

Sep 26, 2025 | 14:10:PM
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں نئی بھرتیوں کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض )پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں نئی بھرتیوں کا اعلان کردیاگیا۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور آفیسرز کی 100 سے زائد آسامیاں خالی ہیں جن پر بھرتیوں کااعلان کیاگیاہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرامز کی 18 نشستیں ہیں جس کی تنخواہ 1 لاکھ 96 ہزار 250 روپے ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرامز کی 26 آسامیاں ہیں جس کی تنخواہ 1 لاکھ 31 ہزار 250 روپےہے جبکہ آفیسر پروگرامز کی 40 نشستیں ہیں جس کی  تنخواہ 93 ہزار 750 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نجی اکیڈمیز، کوچنگ اور ٹیوشن سنٹرز کو قانونی قواعد و ضوابط میں لانے کی تیاری
سبجیکٹ اسپیشلسٹ انگلش، میتھس، سائنس، اردو کے لیے بھی 8 آسامیاں خالی ہیں،نیٹ ورک سپورٹ انجینئر اور ایگزیکٹو اسسٹنٹ کے لیے بھی آسامیاں موجود ہیں۔
ڈرائیور کی 10 آسامیاں بھی خالی ہیں جس کی  تنخواہ 57 ہزار 500 روپے ہے اوردرخواست دینے کی عمر کی حد 33 تا 40 سال مقرر کی گئی ہے۔